کوئٹہ 11 جنوری اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ2018کے عام اتخابات وقت پر ہونے چائےں ، سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی باتیں محض افواہیں ہیں اگر چار مہینے کیلئے بھی حکومت بن رہی ہے تو اسے چلنے دیا جائے ۔ مسلم لیگ (ن) ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی وزیراعلیٰ کیلئے اپنا متفقہ امید وار …
,پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصرکی صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ 11 جنوری اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ2018کے عام اتخابات وقت پر ہونے چائےں ، سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی باتیں محض افواہیں ہیں اگر چار مہینے کیلئے بھی حکومت بن رہی ہے تو اسے چلنے دیا جائے ۔ مسلم لیگ (ن) ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی وزیراعلیٰ کیلئے اپنا متفقہ امید وار سامنے لائیں گی۔ تینوں جماعتیں مشاور ت کررہی ہیں جس کے بعد حتمی طورپر وزیراعلی کے امید وار کااعلان کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفد میں ڈاکٹر حامد اچکزئی ،عبدالرحیم زیارتوال ،لیاقت آغا ،عبیداللہ بابت ،مجید خان اچکزئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے میر اظہار کھوسہ ،محمد خان لہڑی ،سردار درمحمد ناصر ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی شامل تھے ۔









