اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں چین کی ہر ممکن مدد کے لئے پر عزم ہے، چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباءکو بہترین سہولیات کی فراہمی پر پاکستان چینی قیادت کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مشکل گھڑی میں چین کو مکمل مدد …
پاکستان مشکل وقت میں چین کی ہر ممکن مدد کے لئے پر عزم ہے، چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباءکو بہترین سہولیات کی فراہمی پر چینی قیادت کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں چین کی ہر ممکن مدد کے لئے پر عزم ہے، چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباءکو بہترین سہولیات کی فراہمی پر پاکستان چینی قیادت کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مشکل گھڑی میں چین کو مکمل مدد تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کرتاہے جبکہ چین خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے اس وبائی مرض سے نبرد آزما ہے۔








