پاکستان ملائشیا سے مختلف شعبوں میں سٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ملائشیا کے ساتھ معیشت، تجارت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے جمعہ ک و ملائشیاکے اپنے ہم منصب داتو سری حسام الدین حسین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ملائشیا کے ساتھ معیشت، تجارت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے جمعہ ک و ملائشیاکے اپنے ہم منصب داتو سری حسام الدین حسین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان، ملائشیا کے ساتھ معیشت، تجارت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائشیا کے مابین پائے جانے والے دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے، کورونا وبا کے دوران، دو طرفہ مثالی تعاون کو سراہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران، ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر ملیشین وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے دسمبر 2020 میں ملائشیا میں ہونیوالے، ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور روابط کے فروغ کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔