اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے سیکیورٹی دستوں نے بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ شراب کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ مذکورہ آپریشن پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے دوران کیا گیا۔ بڑی مقدارمیں شراب پکڑے جانے کا یہ عمل سمندری حدود کی مسلسل نگرانی اور حفاظتی گشت …
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے سیکیورٹی دستوں نے اسمگل شدہ شراب کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے سیکیورٹی دستوں نے بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ شراب کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ مذکورہ آپریشن پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے دوران کیا گیا۔ بڑی مقدارمیں شراب پکڑے جانے کا یہ عمل سمندری حدود کی مسلسل نگرانی اور حفاظتی گشت کے دوران کیے جانے والے ایک مربوط اور پیچیدہ آپریشن کا نتیجہ ہے ۔ اس مشترکہ آپریشن کے دوران شراب کی 9392اور بیر کی 45218بوتلیں قبضے میں لی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباََ 70ملین روپے ہے۔ قبضہ میں لی گئی شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نیوی کے جہازپی این ایس اسلط نے بھی رواں سال فروری میں شمالی بحیرئہ عرب میں ایک آپریشن کے دوران 5000کلو گرام حشیش پکڑی تھی جس کی مالیت بھی کئی ملین امریکی ڈالر کے قریب تھی۔








