اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان میں ادویہ سازی کی 900 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ وزارت قومی صحت کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں ادویا ت کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 3.3 ارب ڈالر سالانہ ہے جس میں سے 95فیصد کے قریب حصہ100 کمپنیوں کا ہے۔ ملک میں ادویہ سازی کے شعبہ میں کام کرنے والی دیگر800کمپنیوں کا مجموعی قومی مارکیٹ میں حصہ5 فیصد ہے۔ ادویہ سازی کے شعبہ …
پاکستان میں ادویہ سازی کی 900 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، وزارت قومی صحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان میں ادویہ سازی کی 900 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ وزارت قومی صحت کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں ادویا ت کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 3.3 ارب ڈالر سالانہ ہے جس میں سے 95فیصد کے قریب حصہ100 کمپنیوں کا ہے۔ ملک میں ادویہ سازی کے شعبہ میں کام کرنے والی دیگر800کمپنیوں کا مجموعی قومی مارکیٹ میں حصہ5 فیصد ہے۔ ادویہ سازی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ شعبہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ برآمدات پر توجہ دی جائے اور اس کے لئے روایتی برآمدی منڈیوں کی بجائے غیر روایتی اور نئی منڈیوں تک رسائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ سے نہ صرف شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ماہرین نے کہا کہ شعبہ کی ترقی سے عوام کو معیاری ادویات دستیاب ہوں گی بلکہ قومی معیشت پربھی خوشگوار اثرات مرتب ہوںگے۔








