پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ کورونا وبا کے دوران امید کی علامت ہے، علی زیدی

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ کورونا وبا کے دوران امید کی علامت ہے۔ منگل کو علی زیدی نے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020ءمیں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 150.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ کورونا وبا کے دوران امید کی علامت ہے۔ منگل کو علی زیدی نے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020ءمیں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 150.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جب تمام ممالک کی معیشت سستی کا شکار تھیں۔ اس دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست اضافہ امید کی علامت ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں 189 ملین ڈالر کے مقابلے میں اکتوبر میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 67.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 317.3ملین ڈالر ہوگئی ہے۔