اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے نے کہاہے کہ پاکستان اوربر طانیہ کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہے اورپاکستان برطانیہ کے ساتھ ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ انہوں نے یہ بات پیرکویہاں برطانیہ کی خارجہ ودولت مشترکہ آفس کی ڈولپمنٹ ڈائریکٹراینابیل گیری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردارایازصادق نے خارجہ ودولت مشترکہ آفس کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیااورکہاکہ برطانیہ پاکستان کا اہم ترقیاتی …
پاکستان میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیا جائیگا، سردارایازصادق
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے نے کہاہے کہ پاکستان اوربر طانیہ کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہے اورپاکستان برطانیہ کے ساتھ ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔
انہوں نے یہ بات پیرکویہاں برطانیہ کی خارجہ ودولت مشترکہ آفس کی ڈولپمنٹ ڈائریکٹراینابیل گیری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردارایازصادق نے خارجہ ودولت مشترکہ آفس کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیااورکہاکہ برطانیہ پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دارملک ہے اورپاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کے عمل میں برطانیہ نے ہمیشہ اہم کرداراداکیاہے۔
سردارایاز صادق نے کہاکہ حکومت ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کررہی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیا جائیگا۔ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیاگیا دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی کی۔









