پاکستان میں سوئٹزرلینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی کے دوران 15.31 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 59.5 ملین ڈالر ریکارڈ …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 59.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.31 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 51.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبرکے مہینہ میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 11.4 ملین ڈالر رہا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں سوئٹزر لینڈکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 4.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 3.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں 651.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے

مزید خبریں