اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی سطح پر ٹینس کے کھیل میں مسلسل بہتری خوش آئند ہے اور یہ پیش رفت کھیلوں کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے ملک میں کھیلوں خصوصاً ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے …
پاکستان میں قومی سطح پر ٹینس کے کھیل میں مسلسل بہتری خوش آئند ہے، یہ پیشرفت کھیلوں کے روشن مستقبل کی عکاس ہے، وفاقی وزیر ہائوسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی سطح پر ٹینس کے کھیل میں مسلسل بہتری خوش آئند ہے اور یہ پیش رفت کھیلوں کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے ملک میں کھیلوں خصوصاً ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے سیف اللہ خاندان اور ان کے گروپ آف کمپنیز کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹینس کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ خاندان کی سرپرستی نے پاکستان میں اس کھیل کو نئی جہت دی ہے۔میاں ریاض حسین پیرزادہ نے 1980ء کی دہائی کے اواخر میں بیگم کلثوم سیف اللہ سے ہونے والی اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک متحرک، باوقار اور وژنری شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بیگم کلثوم سیف اللہ پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر تھیں اور انہوں نے قومی سیاست اور سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے قومی ٹینس کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ذریعے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے ترجمان کے مطابق تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور مستقبل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








