پاکستان میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں پاکستان میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے ابتدائی چار ماہ میں ٹیلی کام مصنوعات کا درآمدی بل 378.194 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ٹیلی کام مصنوعات کا …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں پاکستان میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے ابتدائی چار ماہ میں ٹیلی کام مصنوعات کا درآمدی بل 378.194 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ٹیلی کام مصنوعات کا درآمدی بل 450.186 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یوں ایک سال کے عرصے میں ٹیلی کام کے درآمدی بل میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے مےں آیا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق اس عرصے میں موبائل فون سیٹس کی درآمدات میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، مالی سال سے ابتدائی چار مہینوں میں موبائل فون سیٹس کی درآمدات پر 245.203 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں موبائل فون سیٹس کی درآمدات پر 198.205ملین ڈالر خرچ کئے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply