پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیاءکے دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیاءکے دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کے دیگر ممالک نے عالمی منڈی میں …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیاءکے دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کے دیگر ممالک نے عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف پہنچانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔