پاکستان میں پہلی بار اپوزیشن اور حکومت کی تفریق کے بغیر بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری ، وزارت قانون و انصاف

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موجودہ دور حکومت میں اپوزیشن اور حکومت کی تفریق کئے بغیر بدعنوان عناصر کا بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری ہے، حکومت وزیراعظم عمران خان کے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے 22 سالہ جدوجہد کو منتطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اس حوالے سے نہ صرف موجودہ قوانین پر موثرعملدرآمد کررہی ہے بلکہ نئی قانون سازی بھی کی جا …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موجودہ دور حکومت میں اپوزیشن اور حکومت کی تفریق کئے بغیر بدعنوان عناصر کا بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری ہے، حکومت وزیراعظم عمران خان کے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے 22 سالہ جدوجہد کو منتطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اس حوالے سے نہ صرف موجودہ قوانین پر موثرعملدرآمد کررہی ہے بلکہ نئی قانون سازی بھی کی جا رہی ہے جبکہ منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے میگا سکینڈلز میں ملوث بڑے، با اثر اور طاقتور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے گزشتہ ایک سال کے دوران وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے اصولی اور سخت م¶قف اپنایا ہے۔ حکومت نے گزشتہ 10سال کے دوران بیرون ملک سے لئے گئے 24 ہزار ارب کے قرضوں کے استعمال کی تحقیقات پربھی بھرپور توجہ مرکوز کررکھی ہے، ماضی میں مکمل کئے گئے بڑے منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی اور خرد برد کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں