پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ مریض کی حالت بہتر، وزیر اعظم کے معاون صحت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون صحت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے جس کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے ۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ مریض کی حالت بہتر ہے بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے مریض کا نام اور اس …

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون صحت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے جس کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے ۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ مریض کی حالت بہتر ہے بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے مریض کا نام اور اس کے خاندان بارے معلومات شیئر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ حکومت عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔