پاکستان نےکلبھوشن یادیو کے خلاف اپنا کیس اچھے طریقہ سے لڑا ہے راجہ خرم نواز

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے خلاف اپنا کیس اچھے طریقہ سے لڑا ہے، توقع ہے کہ عالمی عدالت انصاف دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فیصلہ دے گی، ملک میں مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے خلاف اپنا کیس اچھے طریقہ سے لڑا ہے، توقع ہے کہ عالمی عدالت انصاف دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فیصلہ دے گی، ملک میں مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے حوالہ سے تمام ثبوت عالمی عدالت انصاف کے سامنے رکھے ہیں اور پاکستان نے اس حوالہ سے اپنا کیس اچھے طریقہ سے لڑا ہے، توقع ہے کہ عالمی عدالت انصاف حق و انصاف کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے، امید ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے اصولوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے تاکہ قیمتوں کو معمول کے مطابق لایا جا سکے۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ کس نے ملک کو لوٹا، ان ڈاکوﺅں سے قومی خزانہ کی لوٹی گئی دولت کو واپس لے کر قومی خزانہ میں واپس جمع کرایا جائے۔

Leave a Reply