پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 6 سپنرز کھیلا کر پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 6 اسپنرز کھیلا کر پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی سکواڈ میں اس میچ کے لیے 6 اسپنرز …

کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 6 اسپنرز کھیلا کر پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی سکواڈ میں اس میچ کے لیے 6 اسپنرز شامل تھے جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

قومی ٹیم نے حکمت عملی کے تحت ایک ہی اننگز میں تمام اسپن آپشنز کو آزمایا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نمایاں رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک بھارتی بیٹر رن آؤٹ ہوا۔