اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے افغان سفیر کے ساتھ ”بدسلوکی“ سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان غیر ملکی سفارتکاروںکیلئے انتہائی احترام کا جذبہ رکھتی ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں سے بھی توقع کرتی ہے کہ وہ مروجہ سفارتی آداب اور اصولوں کی پابندی کریں۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی …
پاکستان نے افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے افغان سفیر کے ساتھ ”بدسلوکی“ سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے افغان سفیر کے ساتھ ”بدسلوکی“ سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان غیر ملکی سفارتکاروںکیلئے انتہائی احترام کا جذبہ رکھتی ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں سے بھی توقع کرتی ہے کہ وہ مروجہ سفارتی آداب اور اصولوں کی پابندی کریں۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کی وزارت کی طرف سے افغان سفیر کے ساتھ ”بدسلوکی“ سے متعلق بیان کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ حکومت پاکستان غیر ملکی سفارتکاروں کو انتہائی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان سے بھی توقع کرتی ہے کہ وہ مروجہ سفارتی معیارات اور اصولوں کی پاسداری کریں۔ترجمان نے کہا کہ جہاں تک افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کے عملے کا معامل ہے،جنہیں گزشتی چند دنوں سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے،ہم نے اس سلسلے میں افغان حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے افغان حکام پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کے عملے کی سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔








