پاکستان نے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے ،ایف اے ٹی ایف فورم کو پاکستان کی جانب سے نمایاں پیشرفت کا مثبت جواب دینا چاہیئے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے ،ایف اے ٹی ایف فورم کو پاکستان کی جانب سے نمایاں پیشرفت کا مثبت جواب دینا چاہیئے۔پاکستان کو بلیک لسٹ میںدھکیلنے کے بھارتی عزائم ناکام ہونگے۔بھارت سے مذاکرات کیلئے حالات ساز گار نہیں۔گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے قومی سطح پر مشاورت کی ضرورت ہے۔نواز شریف ملک …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے ،ایف اے ٹی ایف فورم کو پاکستان کی جانب سے نمایاں پیشرفت کا مثبت جواب دینا چاہیئے۔پاکستان کو بلیک لسٹ میںدھکیلنے کے بھارتی عزائم ناکام ہونگے۔بھارت سے مذاکرات کیلئے حالات ساز گار نہیں۔گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے قومی سطح پر مشاورت کی ضرورت ہے۔نواز شریف ملک واپس آ کر اپنے خلاف عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنا چاہیئے۔جمعہ کو وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کی پچھتر ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے قابل عمل 27پوائنٹس میں سے 21پوائنٹس پر سو فیصد پیشرفت کی ہے اور باقی چھ پوائنٹس پر بھی پیشرفت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیرر فنانسگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے قانون سازی اور انتظامی اقدامات کئے ہیں ،اسے دنیا تسلیم کرچکی ہیں۔انہوں نے کہ ایف اے ٹی ایف اور کلبھوشن کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔کلبھوشن کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کو قونصلر رسائی دینا چاہتے ہیں لیکن بھارت نہیں لینا چاہتا۔بھارت پاکستان کو آئی سی جے میں دھکیلنا چاہتا ہے،ہم بھارتی چالوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کیساتھ اس وقت گفت و شنید کا ماحول نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019کے بعد کشمیریوں کو مسلسل مواصلاتی بندش کا سامنا ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری جبکہ بین الاقوامی میڈیاکو بھی رسائی نہیں دی جاتی تو ایسے حلات میں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر نیکی کوششوں پر انتہائی تشویش ہے۔ایک سوال؛ کا جواب دیتے وئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے دشمن گلگت بلتستان میں بے چین پھیلانا چاہتے ہیں۔گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے قومی سطح پر مشاورت کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ مقامی افراد کی خواہشات،مسلہ کشمیر پر تاریخی موقف اور قومی ہم آہنگی کے تحت ہوگا۔کراچی واقعہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ کراچی واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ہمیں تحقیقات کے مکمل ہونے کا انتظار ہے۔