اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جارحیت اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور غزہ میں انسانی بحران سے عیاں ہے، اسرائیلی قیادت کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات اور عالمی ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش بھارت میں اسرائیلی سفیر کی ایک ویڈیو …
پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جارحیت اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور غزہ میں انسانی بحران سے عیاں ہے، اسرائیلی قیادت کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات اور عالمی ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش بھارت میں اسرائیلی سفیر کی ایک ویڈیو کلپ سے متعلق ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم اس بے بنیاد تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا اصل ریکارڈ غیر قانونی قبضے، غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں عائد فرد جرم سے عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار ریاستیں بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتی ہیں نہ کہ اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہیں۔








