پاکستان نے بھارت کو کرتارپور راہداری کو کھولنے سے متعلق معاہدہ کا مسودہ فراہم کر دیا

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو کرتارپور راہداری کو کھولنے سے متعلق معاہدہ کا مسودہ فراہم کر دیا۔ بابا گورنانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کو کھولنے کے عزم کے تحت حکومت پاکستان نے سکھ یاتریوں کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور نارووال کی یاترا کیلئے سہولت دینے سے متعلق معاہدہ کا مسودہ اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو کرتارپور راہداری کو کھولنے سے متعلق معاہدہ کا مسودہ فراہم کر دیا۔ بابا گورنانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کو کھولنے کے عزم کے تحت حکومت پاکستان نے سکھ یاتریوں کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور نارووال کی یاترا کیلئے سہولت دینے سے متعلق معاہدہ کا مسودہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) کو اس حوالہ سے اپنا فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ بھارتی حکومت بھی اپنا فوکل پرسن مقرر کرے۔ حکومت پاکستان نے بھارت کو معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں مذاکرات کیلئے اپنا وفد فوری طور پر اسلام آباد بھیجنے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے28 نومبر 2018ءکرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا افتتاح کیا تھا۔ پاکستان کا یہ اقدام بابا گورنانک کے 550ویں جنم دن کے تناظر میں سکھ برادری بالخصوص بھارت سے تعلق رکھنے والی سکھ کمیونٹی کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے اٹھایا گیا تھا۔ یہ اسلام کے اصولوں کی روشنی میں کیا گیا ہے جو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور یہ پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی و مذہبی برداشت کی پالیسی کے ساتھ ساتھ بابائے قوم قائداعظم کے پرامن ہمسائیگی کے وژن کے مطابق ہے۔ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں