پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون پہلے راﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، اعصام اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں کورین جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور اس کے ساتھ ہی اگلے راﺅنڈ میں جگہ …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون پہلے راﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، اعصام اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں کورین جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور اس کے ساتھ ہی اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق اور عقیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سون وو کو ں اور یونگ لم پر مشتمل کورین جوڑی کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 سے کامیابی دلائی، پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی روز سنگلز مقابلے جیت کر ٹائی میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔

مزید خبریں