پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور ذمہ دارانہ قیادت کےلئے اصولی موقف اختیار کیا ، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور ذمہ دارانہ قیادت کےلئے اصولی موقف اختیار کیا ہے اورموجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کی وجہ سے تاریخ میں اس کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور ذمہ دارانہ قیادت کےلئے اصولی موقف اختیار کیا ہے اورموجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کی وجہ سے تاریخ میں اس کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تناؤ کے اس دور میں پاکستان تماشائی نہیں بلکہ خطے میں توازن کے لئے سفارتی طاقت بن کر ابھرا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بصیرت پر مبنی قیادت میں ہمارا ملک اس وقت تاریخی کردار ادا کررہا ہے،اس سلسلے میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی انتھک محنت اور سفارتی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں،یہ تینوں شخصیات پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خطے میں بات چیت کے ذریعے تناؤ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی قوم حکمت سے فیصلے کرتی اور ذمہ دارانہ قیادت پر یقین رکھتی ہے۔