پاکستان نے طورخم بارڈر پر غذائی امداد کا ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دیا

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے لیے اپنی انسانی امداد کے طور پر بدھ کو زیرو لائن طورخم بارڈر پر خوراک کا ایک ٹرک افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔ خوراک کی امداد الخیریہ فائونڈیشن نے پاک افغان تعاون فورم (پی اے سی ایف) کے ذریعے سپانسر/عطیہ کی ہے۔ سیکرٹری الخیریہ فائونڈیشن نے امدادی سامان انچارج طورخم گیٹ قاری صداقت اور نائب کمشنر طورخم سعادت اللہ کے حوالے کیا۔