پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کی،وزیراعلی مریم نواز

پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کی،وزیراعلی مریم نواز

لاہور۔20جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ،یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی اور اپنی چھت چھوڑنی پڑتی ہے۔ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہے،دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے، دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم اور ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کواپنے شہر و اپنے گھر میں سکون نصیب ہو۔

مزید خبریں