پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو ٹور میچ میں 120 رنز سے ہرا دیا، اظہر علی اور فخر زمان کی شاندار سنچریاں

نیلسن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اظہر علی اور فخر زمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز سے قبل میزبان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے، فخر زمان 106 اور اظہر علی نے …

نیلسن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اظہر علی اور فخر زمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز سے قبل میزبان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے، فخر زمان 106 اور اظہر علی نے 104 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ الیون کی طر ف سے پاریک نے تین، کریگ نے دو جبکہ بیکر رائی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم 47.1 اوورز میں 221 رنز بنا سکی کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ سن نے 54 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب خان نے چار فہیم اشرف نے دو جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply