بلاوایو۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، عثمان خان اور طیب طاہر نے 39 ، 39 رنز بنائے ، زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام …
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
بلاوایو۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، عثمان خان اور طیب طاہر نے 39 ، 39 رنز بنائے ، زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سفیان مقیم اور ابرار احمد نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں
، طیب طاہر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اتوار کوکوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، عثمان خان 39 ، صائم ایوب 24 ، عمیر یوسف 16 اور کپتان سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، طیب طاہر نے 39 اور عرفان خان نے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا ، رچرڈ نگروا ، ریان برل اور ویلنگٹن ماساکڈزا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سکندر رضا 39 اور تادیوانشے مارومانی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے
، برائن بینٹ 6 ، رائن برل 3 ، ڈیون میئرز 6 ، ویلنگٹن ماساکڈزا 5، کلائیو مڈانڈے 6 جبکہ رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزرابانی اور تریور گوندو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، سفیان مقیم اور ابرار احمد نے تین ، تین جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔








