پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے، اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی, توازن اور احتیاط کا دامن …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے، اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی, توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہئے۔ وہ پیر کو یہاں ملکی سطح پر کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، اعجاذ شاہ، اسد عمر کے علاوہ معاونینِ خصوصی، ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، مشیرِ وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد اور وزیرِ مملکت علی محمد خان نے شرکت کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق این سی او سی کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتایاگیا۔ وزیر اعظم کو ملک میں کرونا کے پھیلاؤ ،وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہئے۔ وزیراعظم نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ- 19 کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔