پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان نے گلگت بلتستان (جی بی)سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا ہے اور اسے گمراہ کن قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کوئی تاریخی ، قانونی ، یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔منگل ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آر ایس ایس-بی جے پی رہنماؤں کی سیاسی اسکورنگ کے لئے جھوٹے …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان نے گلگت بلتستان (جی بی)سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا ہے اور اسے گمراہ کن قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کوئی تاریخی ، قانونی ، یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔منگل ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آر ایس ایس-بی جے پی رہنماؤں کی سیاسی اسکورنگ کے لئے جھوٹے دعوے نہ تو حقائق کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی قابض بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی توجہ ہٹ سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر تنازعہ سے متعلق پاکستان کا اصولی مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں کے مستحکم بنیادوں پر قائم ہے۔ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کاانتظامی ، سیاسی اور معاشی اصلاحات کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ عبوری اصلاحات گلگت بلتستان کی مقامی آبادی کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے حصوں پر اپنا غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت استعمال کی اجازت دے کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مزید خبریں