اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی جن میں 54شہری اور 483 ماہی گیر شامل ہیں۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ معلومات 21 مئی 2008 کو ہونے والے پاک بھارت معاہدے کے تحت فراہم کیں ۔معاہدے کے تحت سال میں 2 بار دونوں …
پاکستان نے537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی، 54 شہری، 483 ماہی گیر شامل ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی جن میں 54شہری اور 483 ماہی گیر شامل ہیں۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ معلومات 21 مئی 2008 کو ہونے والے پاک بھارت معاہدے کے تحت فراہم کیں ۔معاہدے کے تحت سال میں 2 بار دونوں ممالک قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں ۔ترجمان کے مطابق قیدیوں کی تفصیل کا تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارت میں قید پاکستانیوں کی فہرست فراہم کرے گا۔








