پاکستان ون ڈے کپ، بلوچستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سندھ کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے

Kamran Akmal
Kamran Akmal

راولپنڈی۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاکستان ون ڈے کپ، بلوچستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سندھ کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور بدقسمتی سے ایک رن کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے، گزشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے تیسرے میچ میں عمر اکمل نے سندھ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 گیندوں پر 99 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری سنچری نہ بنا سکے، عمر اکمل نے پہلے میچ میں پنجاب کے خلاف 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بلوچستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ اب تک دو میچوں میں 235 رنز بنا چکے ہیں۔