پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کے سلسلے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،ترجمان پی سی بی

پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا

لاہور۔13جولائی (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں میں حصہ لیا اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔پاکستان ویمنز انڈر 19 اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز منگل 14 جولائی سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کی کپتان آج شام پانچ بجے نیشنل بینک سٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ تقریب کے بعد دونوں کپتان میڈیا سے گفتگو کریں گی، جبکہ شام 5 بجے سے دونوں ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیں گی۔