پاکستان ویمنز ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری
پاکستان ویمنز ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
لاہور۔21مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنز ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔ 21مئی کو ٹیم شام 6:30بجے سے ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ میں حصہ لے گی جبکہ اس سے قبل ایک کھلاڑی مختصر اسٹینڈ اپ میڈیا انٹرویو کے لیے دستیاب ہوگی۔
22مئی کو ٹیم شام 6:30بجے سے ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ٹریننگ سے پہلے کپتان Fatima Sanaاور Aliya Riazمختصر اسٹینڈ اپ میڈیا گفتگو کریں گی۔23مئی کو ٹیم شام 6:30بجے سے ٹریننگ اور منظرناموں پر مبنی میچ میں حصہ لے گی۔ اس موقع پر صرف ویژن کوریج کی اجازت ہوگی۔








