لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا شکریہ ادا کیا۔پی سی بی چیئرمین نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی قذافی سٹیڈیم آمد کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چیف آف کرکٹ آسٹریلیا جیمز السوپ، بورڈ ممبر جوش روول، اور آسٹریلین …
پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا شکریہ ادا کیا۔پی سی بی چیئرمین نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی قذافی سٹیڈیم آمد کو بھی سراہا۔
اس موقع پر چیف آف کرکٹ آسٹریلیا جیمز السوپ، بورڈ ممبر جوش روول، اور آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او پول مارش بھی موجود تھے۔آسٹریلوی مہمانوں نے شائقین کرکٹ کے جوش و جذبے کی بھرپور تعریف کی اور قذافی سٹیڈیم میں انتظامات کی بھی ستائش کی اور شائقین کرکٹ کے جوش و جزبہ کی تعریف کی۔








