پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت

راولپنڈی۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت کی ، قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی دو گھنٹے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ کپتان شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، عامر جمال نے ٹریننگ میں حصہ لیا، سکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی سعود شکیل، کامران غلام، میر حمزہ، …

راولپنڈی۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت کی ، قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی دو گھنٹے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ کپتان شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، عامر جمال نے ٹریننگ میں حصہ لیا،

سکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی سعود شکیل، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں جو بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔