پاکستان ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی ٹورنامنٹ میں (کل) پول میچ کھیلے گی

ہانگ کانگ ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں (کل) ہفتہ کو سنگا پور میں پول میچز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران ، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لاﺅس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جنہیں تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے