اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان پوسٹ کو مالی سال 2020ءکے دوران جولائی سے دسمبر تک30.860 ملین ڈالر کی غیر ملکی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو 4,832.505 ملین روپے کے برابر ہیں۔ جمعہ کو سینئر عہدیدار نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کو ترسیل کے مقابلہ میں ڈاک کی زیادہ مقدار بھی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ڈاک کا شعبہ …
پاکستان پوسٹ کو مالی سال 2020ءمیں جولائی سے دسمبر تک30.860 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان پوسٹ کو مالی سال 2020ءکے دوران جولائی سے دسمبر تک30.860 ملین ڈالر کی غیر ملکی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو 4,832.505 ملین روپے کے برابر ہیں۔ جمعہ کو سینئر عہدیدار نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کو ترسیل کے مقابلہ میں ڈاک کی زیادہ مقدار بھی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ڈاک کا شعبہ ہمیشہ نیٹ کریڈیٹر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے حال ہی میں پاکستان ریمٹنس انیشیٹیو (پی آرآئی) کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا ہے، اب ترسیلات زر وصول کرنے والے پاکستان پوسٹ آفس سے این بی پی ترسیلات زر کی سروسز کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی اپنی رقوم مفت وصول کر سکتے ہیں۔ پاکستان دنیا کا چھٹا ملک ہے جس کے تقریباً 7.6 ملین پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔








