اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک میں رواں سال اے ٹی ایم سروس شروع کی جارہی ہے اور جلد عوام اس ادارے کی سروسز میں مزید جدت اورنمایاں بہتری دیکھیں گے، پوسٹل سروسز کوجدیدبنانے اور نئے دور کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وہ منگل کو راولپنڈی …
پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نصیر احمد خان کا پوسٹ مینوں میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک میں رواں سال اے ٹی ایم سروس شروع کی جارہی ہے اور جلد عوام اس ادارے کی سروسز میں مزید جدت اورنمایاں بہتری دیکھیں گے، پوسٹل سروسز کوجدیدبنانے اور نئے دور کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وہ منگل کو راولپنڈی جی پی او میں پوسٹ مینوں میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،جس میں پوسٹ ماسٹرجنرل حافظ ظفر علی ملک، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل اعجاز احمد کھوکھر،چیف پوسٹ ماسٹر اقلیم حسین اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پوسٹل سروسز کوجدیدبنانے اور نئے دور کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس بارے معلومات کیلئے پوسٹل ایپ کا اجراء انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11شہروں میں پک اپ سروسز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔متعدد شہروں میں سیم ڈے ڈیلیوری سروس کا اجراء ہو چکا ہے۔ 150ممالک کیلئے72گھنٹوں میں ڈاک کی تقسیم کیلئے ای ایم ایس پلس سروس شروع کی گئی ہے تا کہ عوام تیز ترین بین الاقوامی سروسز سے بھی مستفید ہو سکیں۔








