پاکستان پولیس کی نیشنل گیمز میں شاندار کامیابیاں،مسلسل فتوحات پر آئی جی پنجاب کی مبارکباد

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی میں پاکستان پولیس کی سپورٹس ٹیموں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس خواتین کی سافٹ بال ٹیم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کو شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان پولیس نیٹ بال ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کو ہرایا۔پاکستان پولیس کی فٹبال ٹیم …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی میں پاکستان پولیس کی سپورٹس ٹیموں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس خواتین کی سافٹ بال ٹیم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کو شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان پولیس نیٹ بال ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کو ہرایا۔پاکستان پولیس کی فٹبال ٹیم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم کو شکست دی، جس سے ایونٹ میں پولیس ٹیموں کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی۔

آئی جی پنجاب نے 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والی تمام پولیس ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس کی ٹیمیں بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور اعلیٰ تیاری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل فتوحات کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز میں پولیس کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی محکمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ڈی جی پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی تمام فاتح ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔