اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لئے آگ کے دریا عبور کئے ہیں اور اپنی جانیں دے کر سرخرو ہوئے ہیں،آج جب جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے تو اس کے لئے پیپلزپارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں۔پیپلز پارٹی میڈیا سیکرٹیریٹ کی طرف سے جای …
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا شہدادپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لئے آگ کے دریا عبور کئے ہیں اور اپنی جانیں دے کر سرخرو ہوئے ہیں،آج جب جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے تو اس کے لئے پیپلزپارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں۔پیپلز پارٹی میڈیا سیکرٹیریٹ کی طرف سے جای بیان کے مطابق شہدادپور میں ذوالفقار خادم زرداری کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ 2008ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت نہیں تھی اس کے باوجود ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیاتاکہ دنیا میں پاکستان کا جمہوری چہرہ سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح 1973ءکے آئین کی بحالی تھی جس کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ساری زندگی جدوجہد کی تھی۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پھانسیاں قبول کی تھیں، جیل کی تکلیفیں ا ورکوڑے برداشت کئے تھے۔ الحمدللہ 1973ءکا آئین اصل صورت میں بحال ہوا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبوں کو خود مختاری دینے کا وعدہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کیا تھا۔








