اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی اور 12دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ …
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان کی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی اور 12دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن دہشتگردوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں شہید ہونے والے 11 جوان پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سینیٹر شیری رحمان نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بہادر عوام آخری دہشتگرد کے خاتمے تک اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








