اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مواصلات اور ڈاکخانہ جات مراد سعید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے قائدین کو این آر او دینے سے حکومت کے انکار کے بعد وجود میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، مولانا فضل رحمن ، محمود اچکزئی اور دیگر ایک ہی صفحے پر آئے ہیں اور قومی …
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنیقائدین کو این آر او دینے سے حکومت کے انکار کے بعد وجود میں آئی ہے،مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مواصلات اور ڈاکخانہ جات مراد سعید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے قائدین کو این آر او دینے سے حکومت کے انکار کے بعد وجود میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، مولانا فضل رحمن ، محمود اچکزئی اور دیگر ایک ہی صفحے پر آئے ہیں اور قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے این آر او لینے میں کوئی پیشرفت نہیں دیکھی۔نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے میں ملوث مجرم کس اخلاقی بنیاد کے تحت خود کو نجات دہندہ قراردے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے لئے پاکستان ان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔








