اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) نے برآمدات میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بعد دیگر ممالک سے بھی تجارت میں توازن کیلئے آزادانہ تجارت کے معاہدوں کیلئے عملی پیشرفت کی ضرورت ہے، انٹر نیشنل مارکیٹنگ کیلئے موثر اقدامات اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کی پالیسی …
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) نے برآمدات میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) نے برآمدات میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بعد دیگر ممالک سے بھی تجارت میں توازن کیلئے آزادانہ تجارت کے معاہدوں کیلئے عملی پیشرفت کی ضرورت ہے، انٹر نیشنل مارکیٹنگ کیلئے موثر اقدامات اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کی پالیسی مرتب کی جائے۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ”ڈومو ٹیکس” نمائش میں غیر ملکی خریداروں کے رجحان اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے ان خیالات کا اظہار جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، محمد اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ محمد اسلم طاہر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عالمی نمائشوں میں شرکت کرنے والے تمام شراکت داروں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور ان سے رہنمائی حاصل کر کے مستقبل کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ بیرون ملک نمائشوںمیں شرکت کرنے والوں کے مسائل کو بھی حل کیا جانا چاہیے۔ وائس چیئرمین شیخ عامر خالد نے کہا کہ جرمنی میں منعقدہ ڈومو ٹیکس نمائش میں غیر ملکی خریداروں کے رجحان، دو طرفہ ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہی اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔








