اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے، کسی گروہ، جماعت یا فرد کو کسی دوسرے پر سوچ و فکر مسلط کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں …
پاکستان کا آئین مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے حقوق کا محافظ ہے، کسی گروہ، جماعت یا فرد کو کسی دوسرے پر سوچ و فکر مسلط کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے، علامہ طاہر اشرفی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے، کسی گروہ، جماعت یا فرد کو کسی دوسرے پر سوچ و فکر مسلط کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص، گروہ یا جماعت کو اپنی سوچ دوسروں پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے مسائل کا حل عدم برداشت کا خاتمہ اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے میں ہے۔







