پاکستان کا ایران کے جنوبی صوبہ فارس میں سیلاب سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہارافسوس

foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):پاکستان نے ایران کے جنوبی صوبہ فارس میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہو ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اطہار یکجہتی کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ ایران کے جنوبی صوبہ فارس میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اس قدرتی آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔