اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کوند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،انھوں نے 8 ستمبر آئس لینڈ روانہ ہونا تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس کے صدر کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت …
پاکستان کا بھارتی صدر رام ناتھ کوند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کوند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،انھوں نے 8 ستمبر آئس لینڈ روانہ ہونا تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس کے صدر کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔







