اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے خلیجی خطے میں تنازعات کے حل کیلئے کوششوں میں پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں خلیج کے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آئے گی۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے خلیج کے خطے میں تنازعات کے حل کیلئے کوششوں میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے …
پاکستان کا خلیجی خطہ میں تنازعات کے حل کیلئے کوششوں میں پیشرفت کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے خلیجی خطے میں تنازعات کے حل کیلئے کوششوں میں پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں خلیج کے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آئے گی۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے خلیج کے خطے میں تنازعات کے حل کیلئے کوششوں میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل اور مفاہمت کے فروغ کیلئے بالخصوص کویت کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔پاکستان نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں خلیجی ممالک کے مابین اعتماد اور افہام و تفہیم سے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آئے گی۔








