پاکستان کا دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن میں گلوگار فخر عالم کو سہولت فراہم کرنے پر رشین فیڈریشن سے اظہار تشکر

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے دنیا کے گرد چکر لگانے کی غرض سے مشن پر نکلے معروف پاکستانی گلوگار فخر عالم کو ویزا کی تجدید میں مکمل تعاون اور یوژنی۔سخالین ایئرپورٹ پر مختصر قیام کے دوران سہولت فراہم کرنے پر رشین فیڈریشن اور بالخصوص وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فخر عالم نے رشین ویزا ختم ہونے کے …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے دنیا کے گرد چکر لگانے کی غرض سے مشن پر نکلے معروف پاکستانی گلوگار فخر عالم کو ویزا کی تجدید میں مکمل تعاون اور یوژنی۔سخالین ایئرپورٹ پر مختصر قیام کے دوران سہولت فراہم کرنے پر رشین فیڈریشن اور بالخصوص وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فخر عالم نے رشین ویزا ختم ہونے کے بعد 29 اکتوبر کو ماسکو سے 6 ہزار کلومیٹر دور یوژنی۔سخالین سٹی ایئر پورٹ پر طیارے کو اتارا۔ ترجمان کے مطابق روس میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانہ کے دیگر حکام مسلسل فخر عالم کے ساتھ رابطے میں رہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کی کوششوں کے بعد گزشتہ روز رشین حکام نے فخر عالم کو روس کا ویزا فراہم کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت نے دنیا کے گرد چکر لگانے کی غرض سے مشن پر نکلے معروف پاکستانی گلوگار فخر عالم کو ویزا کی تجدید میں مکمل تعاون پر رشین فیڈریشن اور بالخصوص وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں