اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان نے دولت مشترکہ میں شمولیت پرمالدیپ کی حکومت اور عوام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے مالدیپ کے ریڈ مشناور تنظیم کے لئے ایک اہم رکن کی حیثیت سے اس کیکردار کا ایک مضبوط حامی رہا …
پاکستان کا دولت مشترکہ میں شمولیت پرمالدیپ کی حکومت اور عوام کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان نے دولت مشترکہ میں شمولیت پرمالدیپ کی حکومت اور عوام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے مالدیپ کے ریڈ مشناور تنظیم کے لئے ایک اہم رکن کی حیثیت سے اس کیکردار کا ایک مضبوط حامی رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان دیگر علاقائی اور بین الاقوامی اداروں میں بھی مالدیپ کے کردار کا اعتراف کرتا ہے اور بھرپور سراہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے کے اندر اور باہر امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ مالدیپ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مالدیپ نے پہلی مرتبہ سابق صدر مامون عبد الغیوم کے دور میں 9 جولائی 1982 کو دولت مشترکہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 13 اکتوبر 2016 کو مامون عبدالغیوم کے سوتیلے بھائی عبد اللہ یامین کے دور میں مالدیپ نے دولت مشترکہ کو یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا تھاکہ اس ادارے نے ”مالدیپ کی ملکی سیاسی تنازعہ میں بھرپور مداخلت کی ہے، جو اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ کے چارٹرکے اصولوں کے منافی ہے۔ تاہم مالدیپ کے موجودہ صدر ابراہیم محمد صالح نے دولت مشترکہ میں دوبارہ شمولیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حکومت نے 6 دسمبر 2018 ء کو باضابطہ شمولیت کی درخواست دی تھی جسے آخر کار منظور کر لیا گیا ہے اور مالدیپ تنظیم کا 54 واں رکن بن گیا ہے۔








