پاکستان کا رشیئن فیڈریشن کے طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)پاکستان نے رشیئن فیڈریشن کے طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جس میں 90 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے ٹی یو 154مسافر طیارےکی تباہی پر تعزیت کا اظہار کیا گیاہے جس میں 90 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ان میں …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)پاکستان نے رشیئن فیڈریشن کے طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جس میں 90 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے ٹی یو 154مسافر طیارےکی تباہی پر تعزیت کا اظہار کیا گیاہے جس میں 90 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ان میں معروف رکن الیگزنڈروف انسمبل بھی شامل تھے۔ وزارت خارجہ نے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا، رشیئن فیڈریشن کی حکومت اور دوست عوام سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Reply