اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان نے رومانیہ میں کوویڈ19 کے مریضوں کیلئے قائم کردہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آتشزدگی اوراس کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کو رومانیہ کے شہرپیٹرا نیمٹ میں کوویڈ19 کے مریضوں کیلئے قائم کردہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ …
پاکستان کا رومانیہ میں کوویڈ19 کے مریضوں کیلئے قائم کردہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آتشزدگی میں جانی نقصان پر رنج وغم کااظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان نے رومانیہ میں کوویڈ19 کے مریضوں کیلئے قائم کردہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آتشزدگی اوراس کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کو رومانیہ کے شہرپیٹرا نیمٹ میں کوویڈ19 کے مریضوں کیلئے قائم کردہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آتش زدگی اوراس کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرغم زدہ ہے اوراس موقع پررومانیہ کی حکومت ، عوام اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ ترجمان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔







