اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) نے سری لنکا میں شیڈول ساﺅتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 17 سے 21 مئی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں 7 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستانی ٹیم پانچ مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ …
پاکستان کا ساﺅتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے مینز اینڈ ویمنز قومی ٹیموں کا اعلان
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) نے سری لنکا میں شیڈول ساﺅتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 17 سے 21 مئی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں 7 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستانی ٹیم پانچ مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ساﺅتھ ایشین گیمز کراچی میں منعقد ہوئے تھے جس میں پاکستان نے ڈبلز اور ٹیم ایونٹس میں چاندی کے تمغے جیتے تھے جبکہ فہد خواجہ نے کانسی اور فیضان ظہور نے انڈر 15 کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں فہد خواجہ، عبید شاہ، باسط علی، شاہ خان، حسیب الرحمان خواجہ، کائنات اور اقراءشامل ہیں۔









